فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق کے بعد معیشت کا محاذ بھی جیتیں گے، صدر ایف پی سی سی آئی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیدار نے کہا ہے کہ معرکہ حق فیلڈ مارشل کی قیادت میں کامیابی سے جیتا گیا اور اب معرکہ معیشت کو بھی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل ہے، جو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے معیشت کی “لائف لائن” قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے دی گئی اس سہولت کے تحت پاکستانی برآمدات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نکلنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ ایکسپورٹ ہی معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔

ایف پی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق پاکستان کی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے اور حکومت و کاروباری برادری کی مشترکہ کوششوں سے مزید بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مقبولیت کا عالمی ریکارڈ، گوگل سرچ ٹاپ لسٹ میں سر فہرست

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برآمدات میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم اور خودمختار معیشت کی طرف لے جایا جائے گا۔

Scroll to Top