سفر بن گیا کڑا امتحان! 52 پروازیں منسوخ، 50 تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

سفر بن گیا کڑا امتحان! 52 پروازیں منسوخ، 50 تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے، جہاں 52 پروازیں منسوخ جبکہ 50 تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے مجموعی طور پر 11 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے مشرقِ وسطیٰ کی 16 پروازیں منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سے کویت، دوحہ اور دبئی جانے والی 8 پروازیں منسوخ اور 7 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے 15 پروازیں منسوخ اور 20 تاخیر کا شکار ہیں۔ اسی طرح پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور شارجہ کی 10 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ ملتان سے بھی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی، خصوصاً ایران جنگ کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی تعداد 2 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول سے متعلق متعلقہ ایئرلائنز سے بروقت معلومات حاصل کریں۔

Scroll to Top