باجوڑ: مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 8 قصائی گرفتار

باجوڑ: ضلعی انتظامیہ نے صدیق آباد پاٹک میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 8 قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔

انتظامیہ کے مطابق، بازار میں گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

عوام کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے خار بازار میں ایک مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں فائرنگ، کیو آر ایف انچارج شہید، ملزمان فرار

Scroll to Top