مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ اظہارِ محبت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اوم پورہ جنگلات ہیڈکوارٹرز کے سامنے شہری نے پوسٹر بناکر عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
اس ویڈیو میں شہری کو ” We Love You Field Marshal “والا پوسٹر دفتر کے سامنے لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
🚨🚨🚨مقبوضہ جموں کشمیر، سری نگر ایئرپورٹ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے پیار بھرا پیغام
اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بعد اگر کشمیریوں کے لیے کوئی امید ہے تو وہ آپ ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر pic.twitter.com/Z5M3S7DJhj— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) March 28, 2026
پاکستان کی سول وملٹری قیادت دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہیں۔





