خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

محکمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، کرم اور باجوڑ میں بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح جنوبی اضلاع میں وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شمالی علاقوں اور بالائی اضلاع جن میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ملاکنڈ، شانگلہ اور کوہستان شامل ہیں، وہاں بھی تیز بارش کا الرٹ ہے۔ سوات، کالام، دیر اور چترال کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی متوقع ہیں۔

انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top