موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند

موٹروے پولیس نے شدید بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ایم ون پر مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رشکئی انٹرچینج سے پشاور مین ٹول پلازہ تک کے حصے کو مسافر گاڑیوں کے لیے بند کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ کے ذریعے سڑک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم کی صورتحال بہتر ہوگی ٹریفک کو دوبارہ معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top