پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امریکی مؤقف سامنے آگیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور اس کے اہداف پر تفصیلی اظہار خیال کیا ہے جس میں انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ جنگ ابھی کچھ عرصہ مزید جاری رہ سکتی ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اعتراف کیا کہ جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان کے مطابق یہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے اور جنگ کے خاتمے کے بعد قیمتیں دوبارہ معمول پر آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا بڑا فیصلہ، یکم اپریل سے دنیا کو پٹرول کی فراہمی بند، قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے بیشتر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کے بنیادی مقاصد بڑی حد تک پورے ہو چکے ہیں۔ نائب صدر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ امریکا طویل عرصے تک ایران میں موجود رہنے کا ارادہ رکھتا ہے، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جلد اپنے اہداف مکمل کر کے جنگ سے نکل آئے گا۔

تاہم جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ جنگ کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ کچھ وقت تک جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایران دوبارہ کسی کے لیے خطرہ نہ بنے اور مزید فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے باعث امریکا کے لیے ضروری ہے کہ اس کی جوہری اور دفاعی صلاحیتوں کو محدود کیا جائے۔

Scroll to Top