عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ملک کے لیے اہم مالی معاونت کے حصول کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔
آئی ایم ایف کے مطابق اس معاہدے کی حتمی منظوری اس کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ پائیداری اور مضبوطی کی سہولت کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں متوقع ہیں، تاہم یہ رقوم باضابطہ منظوری کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت مستحکم، اہداف حاصل، آئی ایم ایف کا اعتراف
آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت مالی خسارہ کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ مہنگائی میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔





