بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف، دھندلا نظر آنے کی شکایت پر اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف، دھندلا نظر آنے کی شکایت پر اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

بانی پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ میں تکلیف اور دھندلا نظر آنے کی شکایت کی، ساتھ ہی سر درد کی شکایت بھی ظاہر کی۔

معائنے کے لیے پمز اسپتال کے شعبہ چشم کے سربراہ، ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے مریضہ کو مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کیں اور مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 4 ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

Scroll to Top