سیکیورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 12 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی میں ٹی ٹی اے نے گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی اور حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا اور جوابی کارروائی میں اسے بھاری نقصان پہنچایا۔

کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ دشمن کی متعدد پوسٹس بھی تباہ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام، 150 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور فورسز سرحدی حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت چوکس ہیں۔

مزید نگرانی اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

Scroll to Top