خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 مارچ سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں اب تک 9 افراد جاں بحق (جس میں 8 بچے اور 1 خاتون شامل), 47 افراد زخمی (26 مرد اور 21 بچے)زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر بنوں اور شمالی وزیرستان کے علاقے ہوئے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 6 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ سلسلہ منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مخدوش عمارتوں سے دور رہیں، برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11: فخر زمان کو لیول تھری جرم کے تحت گیند معاملے میں نوٹس

پی ڈی ایم اے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اور نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ بحالی کے کاموں کو تیز کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی متفرق علاقوں میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Scroll to Top