سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، سرمایہ کاروں کی توجہ بڑھ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 0.9 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4116 روپے اضافے کے بعد یہ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، اور آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top