شیرافضل مروت نے شدید الفاظ میں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی قیادت پر تنقید کی ہے۔ مروت نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نہ خود کام کرتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کام کرنے دیتی ہے، جس کے نتیجے میں صوبے میں مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔
شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ ’’علی امین کو ہٹا کر ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول بھی نہیں چلا سکتا۔ موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اب تک اپنی کابینہ بھی مکمل نہیں بنا سکے ہیں اور چھ ماہ گزرنے کے باوجود صوبے میں اہم فیصلے نہیں ہو سکے۔‘‘
انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی کھیل جاری ہے، اور اس سے صوبے کی ترقی اور امن و امان متاثر ہو رہا ہے۔
شیرافضل مروت نے پارٹی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے ادا کرے اور عوام کے مسائل کو ترجیح دے۔





