وزیراعلی خیبر پختونخوا کے محمد سہیل آفریدی بھائی عامر آفریدی کی جانب سے پختون ڈیجیٹل کیخلاف ہرجانے کا نوٹس جاری کرنے پرسینئر صحافی طارق آفاق نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو آئینہ دکھایا گیا تو وہ برا مان گئے۔
طارق آفاق نے وضاحت دی کہ اگر سہیل اور برادران سہیل یہ سمجھتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صدائے حق بلند کرنے والے صحافیوں کی آواز دبائی جا سکتی ہے تو یہ ان کا بڑا مغالطہ ہے۔
طارق آفاق نے مزید کہا کہ عوام کے سامنے حقائق لانے اور مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کا عمل جاری رہے گا اور کسی بھی دباؤ یا دھمکی سے اس راستے کو نہیں روکا جا سکتا۔
انہوں نے زور دیا کہ صحافتی آزادی اور شفافیت کا مقصد صرف عوام کو درست معلومات فراہم کرنا ہے، اور یہ عمل کسی فرد یا گروہ کی ہمدردی یا ناراضگی کے تابع نہیں۔
طارق آفاق کے مطابق، مبینہ کرپشن کے حوالے سے پردہ چاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کو حقائق تک رسائی فراہم کرنا ان کا اولین فرض ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میڈیا میں شفافیت اور آزاد صحافت کے حوالے سے بحث زور پکڑ رہی ہے اور صحافیوں کی آزادی پر دباؤ کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔





