خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع، متوقع وزراء کے نام سامنے آگئے

شاہد جان
خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیراعلیٰ نے پارٹی قیادت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد نئے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں صوبے کے تمام ڈویژنز کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شامل ہونے والے ممکنہ وزراء میں طارق آریانی، خورشید خٹک، افتخار، ہمایون خان، پیر مصور، عثمان بیٹنی، قاسم علی شاہ، میاں شرافت علی، افتخار اللہ جان، نذیر عباسی اور عبید الرحمان کے نام شامل بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کابینہ میں پرانے اراکین کو دوبارہ شامل کرنے کے فیصلے پر متعدد ارکان صوبائی اسمبلی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ناراض ایم پی ایز نے اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

Scroll to Top