محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے 11 افسران کو مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 30 مارچ 2026 سے 5 جون 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں صوبے کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے بی ایس-18 کے افسران شرکت کریں گے۔
کورس کے لیے نامزد افسران میں پی ایس او ٹو چیف منسٹر محمد زبیر خان نیازی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس طلعت فہاد، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شہزاد محبوب، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان، ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نعمان مجاہد، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ محمد علی خان، ڈپٹی سیکرٹری ریلیف نازمہ شاہین، ڈائریکٹر سول ڈیفنس زاہد عثمان کاکاخیل، ڈائریکٹر اے اینڈ ایف سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ضامن خان اور ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ارم شاہین شامل ہیں۔
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ افسران مقررہ تاریخ پر نیپا پشاور میں رپورٹ کریں اور تربیتی عمل میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔





