پکتیکا میں تباہ شدہ ٹینک کے ساتھ افغان شہری کی ویڈیو وائرل، ایک افغان شہری فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں بول پڑا

افغان شہری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے والہانہ محبت کا اظہارکرتے ہوئے پکتیکا میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  تباہ ہونیوالے ٹینک کیساتھ ویڈیو بناکر شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیومیں افغان شہری نے کہا کہ ہر فرعون کیلئے موسی آیا ہےہیبت اللہ اور تیرے لئے حافظ سید عاصم منیر آیا ہے۔

افغان شہری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوج نے پکتیامیں تمہارا یہ ٹینک جلا دیااس طرح مجاہدین تمہیں اپنے ہاتھوں سے مار دیں گے۔

یاد رہے کہ سرحد پار سے دہشتگردی کا سلسلہ نہ رکنے پر اور افغان طالبان کی ہٹ دھرمی پر پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کاہائی الرٹ جاری

پاک فوج کی جانب سے کابل، پکتیا، قندھار سمیت کئی علاقوں میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں اور سرحد پر کئی چوکیوں پر بھی قبضہ کیا گیا ہے جس سے دہشتگردی واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے اور زیادہ تر دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے ہیں اور کچھ بلوں میں چھپ گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج پرعزم ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انجام تک پہچایا جائیگا تاکہ امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top