قطر روانگی سے پہلے پاکستانی شہری خبردار، نئی ہدایت جاری

اسلام آباد: قطر جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کر دی گئی ہے۔

قطر میں پاکستان کی ایمبسی نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قطر میں بغیر ویزا داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی شہری قطر سفر کرنے سے پہلے پیشگی ویزا حاصل کریں، ورنہ انہیں قطر میں داخلے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سفارتخانے کے حکام نے زور دیا کہ قطر روانگی سے قبل مناسب ویزا لازمی حاصل کیا جائے تاکہ کسی قسم کے مسائل سے بچا جا سکے۔

قطر میں ویزا آن ارائیول بند ہونے کے بعد یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پاکستانی مسافر اپنی فلائٹس سے پہلے ویزا حاصل کریں۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ بغیر ویزا قطر میں داخل ہونا ممکن نہیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، 50 لاکھ گھر اور 10 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں؟

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اپنی سفری دستاویزات، ویزا اور دیگر ضروری کاغذات کی تصدیق کریں تاکہ قطر پہنچنے پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

قطر میں پاکستانی سفارتخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نئی ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

اس اقدام کا مقصد قطر میں پاکستانی مسافروں کے سفر کو منظم بنانا اور غیر ضروری مشکلات سے بچانا ہے۔

Scroll to Top