کاروباری شعبے کے لیے دبئی کی بڑی مالی خوشخبری، 1 ارب درہم کی منظوری

شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں کاروباری شعبے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے ایک ارب درہم کے سپورٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکیج کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشی استحکام کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بزنس سپورٹ پیکیج یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا اور اسے 3 سے 6 ماہ کے عرصے میں مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کا بنیادی مقصد معیشت کو مضبوط بنانا اور موجودہ معاشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ ڈویژن کی وضاحت: کون سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی ہوگی؟

حکومت دبئی نے اس موقع پر کاروباری افراد، خاندانوں اور مختلف کاروباری اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی حکام نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ موجودہ چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرتے ہوئے معیشت کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

Scroll to Top