سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مطابق سندھ حکومت نے ہفتے کے روز کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔
سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے دوران عوام اور سرکاری اہلکار بھٹو کی یاد میں تقریبات اور یادگاری پروگرام میں شرکت کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں، ٹرمپ
واضح رہے کہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ذوالفقار علی بھٹو ایک اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ہر سال ان کی برسی پر مختلف شہروں میں یادگار تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ بھٹو کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔





