ایران نے اسرائیلی اور امریکی افواج کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور اپنے فوجی آپریشن وعدہ صادق کی 87 ویں لہر جاری کر دی ہے۔
ایرانی فوج نے مختلف علاقوں میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون ہینگرز، ویپن سپورٹ تنصیبات اور امریکی و اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
حیفا میں واقع آئل ریفائنری پر حملے کے بعد شعلے آسمان کو چھوتے رہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خطے میں امریکی تنصیبات بھی ایران کے حملوں کی زد میں رہیں۔
سعودی عرب کے قریب پروجیکٹائل سے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جبکہ سعودی عرب میں امریکی وارننگ سسٹمز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے کمانڈرز کے ٹھکانے بھی نشانے پر آئے۔
ایران نے شارجہ میں واقع ایک ٹیلی کام کمپنی کی عمارت پر بھی ڈرون حملہ کیا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کویتی حکام کے مطابق دبئی پورٹ پر ایرانی حملے کے دوران ایک بڑے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں آگ بھڑک اٹھی لیکن کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
ایران کے اعلان کے مطابق ترکیہ کی طرف سے ایک اور میزائل حملہ ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے یہ کارروائیاں خطے میں اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ اور دشمن کے لیے واضح پیغام ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا جواب فوری اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔
یہ خبر خطے کی سیاسی کشیدگی، عالمی تعلقات اور سلامتی کے امور پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔





