تیل کی قیمتیں آسمان پر، عالمی منڈی میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، برینٹ خام تیل 113 ڈالر فی بیرل میں فروخت

تیل کی قیمتیں آسمان پر، عالمی منڈی میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، برینٹ خام تیل 113 ڈالر فی بیرل میں فروخت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر مستحکم رہنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 113 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ اسی طرح اماراتی مربن خام تیل 116 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے، جو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب گیس کی عالمی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، اور یہ 2 ڈالر 83 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ استحکام عالمی معاشی حالات اور طلب و رسد کے توازن سے جڑا ہوا ہے، تاہم بلند سطح پر برقرار قیمتیں مختلف ممالک میں مہنگائی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

Scroll to Top