کیا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا؟ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

کیا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا؟ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ اس معاملے پر مختلف صوبوں کی رائے بھی مختلف ہے۔

ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنی جو عوام پر اضافی بوجھ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1375 ارب روپے سے زائد رقم فراہم نہیں کی جا رہی

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ مسلم دنیا مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی طرف دیکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

Scroll to Top