ہیکرز نے چیئرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر کے واٹس ایپ نمبر کو ہیک کر لیا ہے، جس کے بعد ان کے نام سے لوگوں سے پیسے مانگنے والے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو چکا ہے اور اس پر ان کا مکمل کنٹرول نہیں رہا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ اگر ان کے نمبر سے کسی پیسے بھیجنے یا وصول کرنے کے پیغام موصول ہوں تو انہیں نظرانداز کریں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بعض شہریوں نے فون پر اطلاع دی کہ ان کے واٹس ایپ نمبر سے پیسے مانگے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق ہیکنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام سے تعاون کیا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بحالی ممکن ہو سکے۔
یہ واقعہ شہریوں کے لیے انتباہ ہے کہ وہ غیر معروف لنکس، پیغامات اور مالی درخواستوں کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ پیغام پر عمل کرنے سے گریز کریں۔





