مردان، رستم میں افسوسناک واقعہ،ریسکیو آپریشن جاری

مردان، رستم میں افسوسناک واقعہ،ریسکیو آپریشن جاری

مردان کی تحصیل رستم میں واقع پلوڈھیری کی پہاڑیوں میں مائننگ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 10 سے 12 افراد کے ملبے تلے دب جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری اور بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔

Scroll to Top