ناصرزادہ
اپر چترال کے علاقے جنالی کوچ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر گاڑی کوشت سے بونی کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے بونی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





