ایران جنگ زیادہ عرصہ نہیں چلےگی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی اور جب امریکی افواج واپس جائیں گی تو آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گا۔

ٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ وہ زیادہ عرصہ ایران میں موجود نہیں رہیں گے اور ایران جنگ کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس وقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں کو ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں اور باقی صلاحیتوں کے خاتمے کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ جو ممالک اس کا استعمال کرتے ہیں، انہیں خود جا کر اسے کھولنا چاہیے۔

ساتھ ہی انہوں نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی کہ اگر ایران جنگ میں شامل نہیں ہو رہے تو انہیں امریکا سے جیٹ فیول خریدنا ہوگا یا خود جا کر ہرمز سے تیل حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اسکولوں کے اوقات اور تربیتی نظام میں اہم تبدیلیاں

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا اور کہا آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔

انہوں نے فرانس پر تنقید کی کہ اس نے ایران کے خلاف بہت کم تعاون کیا اور اسرائیل نے ایران جنگ میں تعاون نہ دینے پر فرانس سے دفاعی معاہدے ختم کر دیے۔

ٹرمپ کے بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکا خطے میں اپنے فوجی کردار کو محدود کر رہا ہے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے عالمی شراکت داروں سے زیادہ خود انحصاری کی توقع رکھتا ہے۔

Scroll to Top