مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تنازعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ 105.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 102.7 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 2.72 درہم اضافے کے بعد 4.69 درہم ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ عوام اور صنعتوں دونوں کے لیے مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں عالمی توانائی کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔





