ایڈم زمپا نے بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرنے کی وجہ بتا دی، کرکٹر کا بڑا انکشاف

ایڈم زمپا نے بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرنے کی وجہ بتا دی، کرکٹر کا بڑا انکشاف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے اسٹار لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں انہیں اپنی مہارت کے مطابق معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں ایڈم زمپا نے کہا کہ آئی پی ایل ایک طویل دورانیے کی لیگ ہے اور وہاں انہیں اپنی کارکردگی اور صلاحیت کے مطابق مالی معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا تھا، جس کے باعث اس لیگ میں کھیلنا ان کے لیے موزوں فیصلہ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد وہ ابتدائی طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم اچانک پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا موقع ملا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت جلدی ہوا لیکن وہ اس تجربے کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں۔

ایڈم زمپا نے پی ایس ایل کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیگ میں مسابقت کا معیار بہت اچھا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن ہے۔

کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے آسٹریلوی اسپنر نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک شاندار بولر ہیں، جن کی ہر گیند میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت نظر آتی ہے۔

Scroll to Top