طالبان اور دہشتگردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب!افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی چھوٹ، آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

طالبان اور دہشتگردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب!افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی چھوٹ، آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ دے رکھی ہے، جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم اور (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد شرپسند مسلح گروہوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنا لیا اور انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کر رکھی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت اپنے جغرافیائی اور علاقائی مفادات کے لیے طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت، خطے کی سکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج ہے اور اس سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Scroll to Top