نپاہ وائرس کا ممکنہ خطرہ،محکمہ صحت خبیرپختونخواکی ایڈوائزری جاری

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر 2439 بھرتیوں کی منظوری

کاشف الدین سید

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت 2 ہزار 439 نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مہم کے تحت میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے پہلی مرتبہ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر بھرتی کا جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کا یہ اقدام صوبے بھر کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

بھرتی کے عمل کو تیز رفتار اور شفاف بنانے کے لیے ڈویژنل کمشنرز کی نگرانی میںڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو واک ان انٹرویو کے ذریعے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

طے شدہ ٹائم لائن کے تحت انٹرویوز کا عمل 20 اپریل تک مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد منتخب امیدواروں کی حتمی سفارشات 22 اپریل تک جمع کروانا لازمی ہوں گی تاکہ طبی مراکز میں تعیناتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔

Scroll to Top