واشنگٹن : برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے ثالث کاروں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت پیغام پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رابطہ ایران کے موجودہ تنازع پر امریکی موقف پہنچانے کے لیے کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان مطالبات میں خاص طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس کے علاوہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہفتے میں 3 چھٹیاں، طلبہ کے لیے موجیں ہی موجیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا صبر جواب دے رہا ہے اور جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا، ایرانی انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملے جاری رکھے جائیں گے۔
ایران اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی برادری کے لیے خطے میں امن و استحکام ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔





