عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، پاکستان میں آج یہ کتنے میں دستیاب ہوگا؟جانئے

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، پاکستان میں آج یہ کتنے میں دستیاب ہوگا؟جانئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی عزائم کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گذشتہ چار دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا، لیکن جمعرات کے روز یہ سلسلہ ٹوٹ گیا اور قیمت میں تقریباً 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اگلے دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا اعلان کیا، جس کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد پیدا ہوا اور مارکیٹ میں موجود امید کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ختم ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4694 ڈالر فی اونس تک گر گئی ہے، جبکہ اسی دوران تیل کی قیمت میں چار فیصد سے زائد اضافہ اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہوا، جس سے سونے پر اضافی دباؤ بڑھ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، مارچ کا مہینہ سونے کے لیے 2008 کے بعد سب سے برا مہینہ ثابت ہوا، جس دوران قیمت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

پاکستان میں مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں 5 ہزار سے 7 ہزار روپے تک کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تقریباً 4 لاکھ 94 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا، لیکن اب قیمت 4 لاکھ 87 ہزار سے 4 لاکھ 89 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top