شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج انجام کو پہنچ گئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج انجام کو پہنچ گئے

شمالی وزیرستان میں پاک،افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں، اور کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top