سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر، فی تولہ 7 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار روپے پر پہنچ گئی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کم ہو کر 4,642 ڈالرز پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ کمی سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معاشی حالات، ڈالر کے نرخ اور سرمایہ کاری کی طلب میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، جس کا اثر ملک کی صرافہ مارکیٹ پر فوری طور پر پڑتا ہے۔

Scroll to Top