وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلقے میں سڑک کے افتتاح پر پی ٹی آئی کے دھڑوں کے درمیان ہاتھا پائی

ہارون شینواری

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخابی حلقے میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے دو دھڑے ایک دوسرے کے سامنے آ گئے۔

افتتاحی تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے مختلف گروپس میں شدید تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث تقریب شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران سرکاری ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

موقع پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا اور مشتعل کارکنوں کو منتشر کر کے صورتحال پر قابو پایا۔واقعے کے بعد علاقے میں تاحال سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔

Scroll to Top