واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے جس کے بعد جنرل رینڈی جارج مستعفی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ایک اہلکار نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ جارج کو آرمی چیف آف اسٹاف کے عہدے سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کیلئے کہا گیا ہے جو وہ اگست 2023 سے عہدہ سنبھالے ہوئے تھے۔
جارج کی برطرفی گزشتہ سال پہلی بار اقتدار سنبھالنے کے بعد ہیگستھ کی طرف سے اعلیٰ جنرلوں اور ایڈمرلز کی ایک درجن سے زائد برطرفیوں میں سے تازہ ترین ہے۔
جنرل رینڈی جارج کو سنہ 2027 تک اس عہدے پر رہنا تھا۔ذرائع کے مطابق ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ جنرل رینڈی جارج کی جگہ ایسا افسر اس عہدے پر لایا جائے جو امریکی فوج کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کے وژن پر عملدرآمد کرے۔
ایک مختصر بیان میںپینٹاگون نے جارج کی دہائیوں کی فوجی خدمات کے لیے تعریف کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی عوام دوست پالیسی پر مریم اورنگزیب کا شاندار ردعمل
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ جنرل جارج کی ہماری قوم کے لیے کئی دہائیوں کی خدمات کے لیے مشکور ہے۔ ہم ان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
2021-2022 میں بائیڈن انتظامیہ کے تحت، جارج نے اس وقت کے دفاعی سیکرٹری لائیڈ آسٹن کے سینئر فوجی معاون کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ایران سے جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو ہٹانا بڑی عسکری تبدیلی ہے۔





