پاکستان کی کوششیں جاری، پاکستان ایران-امریکا جنگ روکنے کی کوشش کر رہا ہے، حافظ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کامیابی حاصل کرے گا۔

انہوں نے سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا جو تحمل اور صبر کے ساتھ صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

ان کے مطابق عالمی سطح پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک دفاعی ملک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند گھنٹوں میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کر کے ملکی اہمیت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی سر بلندی اور استحکام کے لیے تمام ممالک اور عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں منعقدہ استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے دوران امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج عہدے سے ہٹا دیے گئے

حافظ طاہر اشرفی کے مطابق پاکستان کی پالیسی بین الاقوامی تعلقات میں تحمل اور ذمہ داری پر مبنی ہے اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران-امریکا تنازع کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Scroll to Top