سرمایہ کاروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 917 پوائنٹس گر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔
سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 917 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس گھٹ کر 1 لاکھ 49 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 488 پوائنٹس پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 842 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
مارکیٹ میں اس کمی کو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور فروخت کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔





