ایران کے جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل، خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

ایران کے جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی اور خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 3 فیصد اضافے کے بعد 110 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،27 فروری کے بعد سے ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 222 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں آج ڈیزل کی قیمت میں 46.5 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اعلان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔

Scroll to Top