مسافروں کے لیے بری خبر، نئے کرایوں کی فہرست جاری

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ اونرز اور دیگر تنظیموں نے بین الصوبائی اور اندرونِ صوبہ مسافر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور سے مختلف شہروں کے کرایے بھی بڑھا دیے گئے ہیں جس میں لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1350 روپے سے بڑھ کر 2350 روپے، لاہور سے مری 3300 روپے سے بڑھ کر 4500 روپے ہو گیا۔

لاہور سے ملتان 2800 روپے سے بڑھ کر 3700 روپے، لاہور سے پشاور 3500 روپے سے بڑھ کر 4600 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے کراچی 8600 روپے سے بڑھ کر 12,000 روپے اور لاہور سے سرگودھا 1550 روپے سے بڑھ کر 2550 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اعلان

ٹرانسپورٹرز نے یہ اضافہ پنجاب حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر کیا ہے جس پر مسافروں کی جانب سے تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ ٹرانسپورٹ سروسز کا تسلسل برقرار رہے۔

Scroll to Top