ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی اونس سونا 34 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 676 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 794 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 138 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 682 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 73.10 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل، خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔





