اسلام آباد میں سفر اب مفت، وزیراعظم کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ 30 دن کے لیے فری

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کل سے اسلام آباد میں عام عوام کے لیے تمام پبلک ٹرانسپورٹ خدمات اگلے 30 دنوں کے لیے بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اقدام شہریوں کو مالی ریلیف دینے اور روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس عوامی ریلیف اقدام کے تمام اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی، جو تقریباً 3.5 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سفری سہولت اور آسانی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب آگے نکل گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق یہ اقدام ملک میں عوامی ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور شہریوں کو روزمرہ زندگی میں سہولت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top