شمالی وزیرستان، دراندازی کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 8 خوارج کی شناخت ہوگئی،2 افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جن خوارج کو ہلاک کیا تھا ان کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

 یکم اپریل 2026 کو ہونے والے اس کامیاب آپریشن میں ہلاک ہونے والے 8دہشت گردوں میں سے دو افغان شہری نکلے ہیں۔

شناخت شدہ افغان دہشت گردوں میں امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور امیر عبدالرحیم ولد زر ولی شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا سے ہے۔

دہشت گردوں کی یہ شناخت اس حقیقت کی واضح مثال ہے کہ کس طرح افغان سرزمین سے دراندازی کر کے پاکستان کے امن و امان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز آپریشن غضب للحق کے تحت ایسی ہر دراندازی اور دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور سرحدی حدود کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان مخالف عناصر کے خلاف یہ آپریشنز پائیدار امن کے قیام تک جاری رہیں گے۔

Scroll to Top