حالیہ بارشوں کاسلسلہ! وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا

حالیہ بارشوں کاسلسلہ! وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا

حالیہ بارشوں کا صوبے میں بھاری نقصان، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فوری نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے فوری نوٹس لے لیا اور متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگائیں اور متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور کسی بھی متاثرہ شہری کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے اس فوری اقدام سے متاثرین کو امید کی کرن ملی ہے کہ مشکل حالات میں بھی ان کا درد محسوس کیا جا رہا ہے اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top