پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی جانب سے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر عباس عراقچی کو “میرے پیارے بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اورکہاکہ ان کی جانب سے کی گئی وضاحت کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا کہ امریکی میڈیا کی جانب سے ایران کے موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران پاکستان کی کوششوں کا تہہ دل سے مشکور ہے اور تہران نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم چیز اس غیر قانونی جنگ کا حتمی اور پائیدار خاتمہ ہے جو ان پر مسلط کی گئی ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے پیغام کا اختتام “پاکستان زندہ باد” کے نعرے سے کیا تھا۔





