پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں، تیل وافر مقدار میں موجود ہے، وفاقی وزیر عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت پیدا نہیں ہوئی اور عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیل وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 129 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی بات کرنا آسان ہے،  اس سبسڈی کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو بہت محنت کرنا پڑی۔

عطا تارڑٓ نے اس حوالے سے تعاون پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس قیمتوں کے تعین کا کوئی متبادل فارمولا ہے تو پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات، معاشی مسائل کے حل پر اتفاق

عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں تاہم وہ اب بھی پرامید ہیں کہ جاری تنازع کا کوئی نہ کوئی پرامن حل نکل آئے گا۔

Scroll to Top