وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی سخی سے تردید کردی ہے۔
صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن اسٹیون چیؤنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور اس ایسٹر کے ویک اینڈ میں بھی وہ وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق افواہیں غلط ہیں، وہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں میں مکمل طور پر مصروف ہیں اور حساس قومی امور پر کام کر رہے ہیں، ریپڈر یسپانس ٹیم نے بھی تصدیق کی کہ صدر بالکل تندرست ہیں۔
صدر ٹرمپ اپنی گردن پر سرخ خارش کے لیے حفاظتی علاج استعمال کر رہے ہیں مگر اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی صدر کو سخت تنبیہ جاری کردی
79 سالہ صدر کی صحت ان کے دوسرے دورِ صدارت کے دوران اکثر زیرِ توجہ رہی کیونکہ کبھی کبھار ان کے ہاتھوں پر زخم اور ٹانگوں میں سوجن نظر آتی رہی۔
جنوری میں صدر ٹرمپ نے ہاتھوں کے زخموں کی وجہ اکثر ایسپیرن کے استعمال کو قرار دیا جبکہ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ یہ حادثاتی طور پر میز سے لگنے کی وجہ سے ہوا تھا۔





