شہریوں کا غصہ پھوٹ پڑا! خالی کرسیاں ، سہیل آفریدی کے دورے میں عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

شہریوں کا غصہ پھوٹ پڑا! خالی کرسیاں ، سہیل آفریدی کے دورے میں عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے باجوڑ سکاوٹس پہنچے، تاہم عوامی استقبال کے بجائے انہیں شدید تنقید اور ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد نے پی ٹی آئی قیادت کو مسترد کر دیا، اور ایک کارکن نے انجینئر اجمل اور سابق ایم این اے گل داد خان کی تصاویر پر واضح طور پر “Public Rejected” کا پیغام لگایا، جو پارٹی کی مقبولیت میں کمی اور عوامی غصے کی عکاسی کرتا ہے

ذرائع کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے مقامی پروگرام میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تھی، جہاں خالی کرسیاں پارٹی کی خراب کارکردگی اور عوام کے عدم اعتماد کا واضح ثبوت تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پر عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اور یہ مظاہرہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پارٹی مقامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس سے عوام کی ناراضگی اور تنقید شدت اختیار کر گئی ہے۔

یہ صورتحال وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے لیے خبردار کرنے والی ہے کہ عوامی حمایت کمزور ہو رہی ہے۔

باجوڑ امن جرگے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان ہاتھاپائی اور مکوں کی برسات دیکھنے میں آئی، جس نے پارٹی کی اندرونی بےنظمی اور ڈسپلن کی کمی کو بےنقاب کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جرگے کے دوران کارکن اپنی مرضی سے حرکت کرتے رہے اور کسی بھی حد بندی یا ضابطے کی پابندی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ماحول انتہائی کشیدہ اور غیر محفوظ ہوگیا۔ واقعے نے واضح کر دیا کہ پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کی صورتحال خراب ہے اور کارکنان قیادت کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے اپنے جذباتی تصرفات پر عمل پیرا ہیں۔

ماہرین سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پی ٹی آئی کی عوامی شبیہ اور مقامی کارکردگی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

Scroll to Top