100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آ گیا

پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل رکھنے والے شہریوں کے لیے پیٹرول سبسڈی حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اہل افراد کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول صرف 100 روپے فی لیٹر کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سرکاری ویب سائٹ [https://mkb.punjab.gov.pk](https://mkb.punjab.gov.pk) پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔

رجسٹریشن کے لیے صارف کو سب سے پہلے سائن اپ کے آپشن پر کلک کر کے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنی مرضی کا پاسورڈ درج کرنا ہوگا۔

رجسٹریشن کے دوران معلومات جمع کروانے کے بعد صارف کے موبائل نمبر پر ایک ایک مرتبہ استعمال ہونے والا پاسورڈ (OTP) بھیجا جائے گا، جسے درج کرنے کے بعد اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا۔

بعد ازاں صارف اپنے شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ ان کر سکتا ہے، جہاں ایک سادہ سوال کے جواب کے بعد اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

لاگ ان ہونے کے بعد درخواست گزار کو نئی درخواست رجسٹر کریں کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، پھر مریم کو بتائیں کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں جانا ہوگا۔ اس مرحلے پر ذاتی معلومات کے ساتھ اپنے گھریلو حالات کی مختصر تفصیل بھی فراہم کرنا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : مالاکنڈ میں افسوسناک واقعہ: ٹک ٹاک ویڈیو کے تنازع پر تین افراد جاں بحق

درخواست مکمل کرنے کے بعد جمع کریں کے بٹن پر کلک کرنے سے عمل مکمل ہو جاتا ہے، اور درخواست کامیابی سے جمع ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام موصول ہوتا ہے۔

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر موٹرسائیکل استعمال کرنے والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آن لائن نظام متعارف کرانے کا مقصد درخواست کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Scroll to Top